You are here: Home

Pakistan Intellectuals - Reviving The Nation Intellectually!

کُرم ایجنسی دھماکہ،چار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے کُرم ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے ایک مرکز میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی طالبان نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 

اسلامی جموریہ پاکستان میں جنس تبدیل کرنے کے قانون پر غور و فکر شروع

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک شہری نے ایک آئینی درخواست کے ذریعے ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اسے آپریشن کے ذریعے اپنے جنس کو تبدیل کروانے کی اجازت دی جائے۔

 
User Rating: / 1
PoorBest 

ایک نظریہ: اسلامی معاشی نظام کا قیام

اسلام ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جو اپنے لیے پسند کرو وہی اپنے بھائی کے لیے بھی پسند کرو۔ وہ شخص مسلمان نہیں ہوسکتا جس کا پڑوسی بھوکا سوجائے اور اس کا پیٹ بھرا ہوا ہو‘‘۔ قرآن ہمیں حکم دیتا ہے: ’’خرچ کرو اللہ کے راستے میں جو تمہاری ضرورت سے زیادہ ہو۔‘‘ اور ہمیں اس بات کا بھی علم ہے کہ اسلام ہمیں زکوٰۃ دینے کا بھی حکم دیتا ہے اور ساتھ ساتھ صدقہ اور خیرات کا بھی۔ یہ صرف چند مثالیں ہیں جو یہاں پیش کی گئی ہیں ورنہ آپ نے اس سے زیادہ احادیث سن رکھی ہوں گی جن میں صدقہ و خیرات دینے اور اپنے مسلمان بھائی اور پڑوسی کی مدد کا حکم دیا گیا ہے۔